وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو سالگرہ کی مبارکباد

0
26

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کوان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔پیرکو ”ایکس”پر جاری پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ مریم بیٹی آپ کو سالگرہ مبارک ہو،آپ کو آپ کی تمام کوششوں میں خوشی، صحت اور خوشحالی نصیب ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مشترکہ وژن کے لیے آپ کی لگن اور عزم ثمر آور ہے، یہ سال آپ کے لیے طاقت، کامیابی، اور بے شمار برکتیں لائے۔