اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ادھار تیل کے معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے ، یہ ادھار تیل کی سہولت ایک سال کیلئے ہوگی، جس سے پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی مستحکم فراہمی میں مدد ملے گی۔تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ادائیگی کو موخر کرنے کی سہولت پاکستان پر مالی بوجھ میں کمی لائے گی اور مارچ میں آئی ایم ایف کے سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ کے پہلے جائزے سے قبل پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات زیادہ تر سعودی عرب سے درآمد ہوتی ہیں اور یہ ادھار تیل کی سہولت ملک کے درآمدی بل میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ ستمبر 2024 میں پاکستان نے سعودی عرب سے آئل فیسلیٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر اب معاہدہ ہو گیا ہے۔اس معاہدے سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...