راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم کو سمجھ ہے نواز شریف اور زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے، نواز شریف آئے نہ آئے، اہل ہو یا نا اہل کوئی فرق نہیں پڑتا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی سعودی عرب اور لندن کی بیماری سیاسی ریا کاری ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں، شفاف الیکشن کی تاریخ طے کریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں، الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی، سیاسی تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پر ہوں گے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والے سیاستدانوں کے اصل چہرے بے نقاب ہوگئے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...