عائشہ عمر کی یونان میں سیر سپاٹے کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

0
204

لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ عائشہ عمر کی یونان میں سیر سپاٹے کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔عائشہ عمر نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکائونٹ پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں اداکارہ نے سیاہ رنگ کا مغربی لباس زیب تب کر رکھا ہے۔ تصاویر میں ڈھلتی شام کو خوبصورت منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔یونان میں عائشہ عمر نے ساحل سمندر کا دورہ کیا اور ایک ریسٹورٹ پر کھانا بھی کھایا، انہوں نے چند گھنٹے قبل تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جنہیں ہزاروں مداح پسند کر چکے ہیں۔