لباس کسی بھی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے ‘ صوفیہ احمد

0
237

لاہور(این این آئی)معروف اداکارہ صوفیہ احمدنے کہا ہے کہ لباس سے کسی بھی انسان کی شخصیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ، خود کوپروقار رکھنے کیلئے موقع کی مناسبت سے لباس پہنتی ہوں ،پڑھی لکھی فیملیوں سے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کا شوبز میں آنا خوش آئند ہے۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ویسے مجھے شلوار قمیض، ساڑھی اور جینز تینوں پسند ہیں لیکن موقع کی مناسبت سے لباس کا انتخاب کرتی ہوں۔ لباس کسی بھی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے اور کم از کم میں ضرور یہ ہنر جانتی ہوں ۔ صوفیہ احمدنے کہا کہ میںاپنے لباس کا بہت خیال رکھتی ہوں اور خاص طور پر اس کے انتخاب میں بڑی سوچ بچار کرتی ہوں ۔انہوںنے کہا کہ شوبز میں بہت سے نئے چہرے آئے ہیں اور سب اچھا کام کررہے ہیں۔