اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے ایک با ر پھر بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان ، بلوچ لبریشن آرمی سمیت کالعدم تنظیموںاور الطاف حسین گروپ کو اسلحہ اور رقم فراہم کی جارہی ہے، سی پیک کے خلاف بھارت نے 700 افراد پر مشتمل ملیشیا ترتیب اورپاکستان میں اہم شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی،ملک فریدون کے بھی بھارتی خفیہ ایجنسی سے روابط تھے، اے پی ایس پشاور حملے کے بعد ملک فریدون جشن منانے کیلئے افغانستان میں بھارت قونصلیٹ گیا، پی سی گوادر حملے کا ماسٹرمائنڈ را افسر انوراگ سنگھ تھا،بھارت واحد ملک تھا جو پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی باقاعدہ کوشش کر رہا تھا اور لابی کررہا تھا ، بھارت کا مقصد سیاسی عدم استحکام ہے جس کے ذریعے وملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے ،نومبر اور دسمبر میں کراچی، لاہور، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھارت کی جانب سے دہشتگرد حملوں کا خطرہ ہے ،بھارت کیخلاف شواہد بین الاقوامی برادری کے سامنے ڈوزیئرکی شکل میں پیش کررہے ہیں ، مزید خاموشی پاکستان اور خطے کے مفاد میں نہیں ہو گی
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...