مریم اورنگزیب سے بدتمیزی کرنیوالے پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا

0
210

اسلام آباد(این این آئی)سینٹرل لندن میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والے 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا وزارت داخلہ نے حاصل کرلیا۔ذرائع کے مطابق ملوث افراد میں 4 خواتین اور 10 مرد شامل ہیں جن کی شہریت کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کرلی گئیں، ان افراد کے پاکستان سے جاری تمام کریکٹر سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کریکٹرسرٹیفکیٹ وزارت داخلہ اورمختلف پولیس افسران کی جانب سے جاری کیے گئے، ان افراد کے نائیکوپ اورپاسپورٹ منسوخ کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ وزارت داخلہ حاصل ہونے والی تمام معلومات کابینہ میں پیش کرے گی۔