کیف (این این آئی )یوکرین کے فوجی امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے استعمال کی تربیت کے لیے امریکہ پہنچنے کی مصدقہ اطلاعات تواتر سے میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔ جس کے بعد اب وہ اپنی تربیتی سرگرمیوں کا حصہ بن گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرینی فوجیوں کی امریکی رہاست اوکلو ہامہ ہوئی جہاں وہ ائیر ڈیفنس آرٹلری سکول میں اپنی تربیت کے مراحل مکمل کریں گے۔ کرنل کرٹس کنگ نے اس امر کا اظہار اس بارے میں اپنے ٹویٹ کے ذریعے جاری کردہ ویڈیو میں کیا ،امریکہ نے اپنے جدید ترین پیٹریاٹ میزائل روس کے خلاف یوکرینی فوج کو دینے کا اعلان دسمبر 2022 میں کیا تھا۔ تاہم اس کی تربیت کے لیے ضروری تھا کہ یوکرینی فوجیوں کو امریکہ بلایا جائے۔یوکرین جس نے حالیہ مہینوں میں شدید روسی حملوں کا سامنا کیا ہے اور اپنے سول انفراسٹرکچر کا بد ترین نقصان برداشت کیا ہے۔ ان پیٹریاٹ میزائلوں کے لیے کافی دیر سے زور دے رہا تھا۔ اب امریکہ کے اس کے حق میں فیصلے سے یوکرین کو کافی بڑی کامیابی ملی ہے۔کرنل کرٹس کنگ نے اپنے ٹویٹ میں امریکہ پہنچنے والے یوکرینی فوجیوں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا ہے۔ تاہم اسی ماہ امریکی حکام نے بتایا تھا کہ 90 سے 100 کے درمیان یوکرینی فوجی پیٹریاٹ میزائل کی تربیت لینے امریکہ آئیں گے۔رے تھیون کمپنی کا بنایا ہوا ایم آئی ایم 104 پیٹریاٹ میزائل بنیادی طور پر ہوا میں اڑنے والے حملہ آور طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے ہے۔ لیکن بعد ازاں اس کو بلیسٹک میزائل حملوں کو بھیی فضا میں ہی ناکام بنانے کی صلاحیت سے بھی لیس کر دیا گیا ۔یہ امریکی پیٹریاٹ میزائل پہلی خلیج جنگ میں کافی کامیابی پا چکے ہیں ۔ جب ان کی مدد سے امریکہ نے روسی ساختہ سکڈ میزائل شکار کیے تھے۔ اب یہ پیٹریاٹ براہ روسی حملوں کو روکنے کے لیے یوکرین کے زیر استعمال آئیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...