تل ابیب(این این آئی) میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف کے طور پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل ہالیوی تین سال تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ مسلح افواج کو دور و نزدیک کے محاذوں پر جنگ کے لیے تیار رکھیں گے۔چیف آف سٹاف بننے سے پہلے ہالیوی اپنے پیشرو ایویو کوچاوی کے نائب تھے۔نیتن یاہو نے کہا کہ ان کے ملک کو بیکار جنگوں میں نہیں گھسیٹا جائے گا، لیکن فیصلہ کن وقت میں ہم فرنٹ لائن پر ہوں گے۔سابق وزیر دفاع بینی گینٹز نے ہالیوی کو نامزد کیا اور انہیں اسرائیل کے 23 ویں آرمی چیف کے عہدے کے لیے تعینات کیا۔گینٹز کے اس اقدام پر حکومت کے کچھ ارکان کی طرف سے تنقید کی گئی، کیونکہ یہ انتخابات سے کچھ دیر پہلے سامنے آیا تھا۔ہالیوی نے ایک ایسے وقت میں عہدہ سنھبالا ہے جب اسرائیل فلسطین تنازع میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر مغربی کنارے میں جس پر اسرائیل 1967 سے قابض ہے اسرائیلی فوج باقاعدہ کارروائیاں کررہی ہے۔ ان کارروائیوں میں بڑی تعداد میں شہریوں کی اموات ہو رہی ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...