لاہور( این این آئی)نامور اداکار افضل خان عرف ریمبو نے کہا ہے کہ میں نے اپنے والدین کی بڑی خدمت کی ہے لیکن آج کے دور کے بچے اپنے والدین کو وقت بھی نہیں دے پاتے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اور آج کے دور میں زمین آسمان کا فرق ہے ، آج نفسا نفسی کا دور ہے ،مجھے یہ افسو س سے کہنا پڑتا ہے کہ والدین کی خدمت تو دور کی بات بچوں کے پاس والدین کے لئے وقت ہی نہیں ہے ۔ آج کے دور میں ایسے بچے بھی ہیں جو اپنے والدین کی خدمت کرتے ہیں لیکن ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے ۔ والدین کی خدمت کرنے والے بچوں کو خدا کی ذات نے کامیابیوں سے بھی نوازا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو والدین کی قدر تب ہوتی ہے جب وہ خود ان کی طرح عمر کے اس حصے میں پہنچتے ہیں ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...