مکہ المکرمہ،خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب کل ہوگی

0
208

ریاض(این این آئی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین جدید خدمات کے نظام کے مطابق خانہ کعبہ کو غسل دینے کے لیے اپنی تیاری اور انتظامات کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدارت عامہ سے منسلک ایجنسیوں نے سپرد کردہ ذمہ داریوں کو مکمل کرلیا ہے۔ صحن مطاف برقی کرنٹ کو کنٹرول کرنے والے مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ صدارت عامہ کی ہدایت کے مطابق خانہ کعبہ کے دروازے کا پردہ ہٹا دیا گیا ہے۔یہ تیاریاں سعودی عرب کی دانش مند قیادت کی خواہشات کے مطابق ہوتی ہیں اور وہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال کا کام گہری توجہ اور دلچسپی کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔خانہ کعبہ کو غسل دینے کا کام صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا۔