تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فوج میں داخلی ہم آہنگی کے احساس میں کمی آ رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوو گیلنٹ نے خبردار کیا کہ جاری عدالتی بحران سے مستقبل میں فوجی کی صلاحیتوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔کنیسٹ میں یوو گیلنٹ نے خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ایک بند سیکورٹی میٹنگ کے دوران مزید کہا کہ فوج اس وقت اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے اہل ہے تاہم اسرائیل میں سیاسی بحران کے نتیجے میں اس پر اثرات پڑ سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فوج اب اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے اہل ہے لیکن ایسا نقصان پہنچ رہا ہے جس کا اثر طویل مدت میں ہو سکتا ہے۔ یہ احساس ہے کہ فوج میں اندرونی ہم آہنگی ختم ہو رہی ہے۔ انٹیلی جنس اور پبلک سکیورٹی سروسز کے سینئر حکام نے بحث میں حصہ لیا۔ میٹنگ میں موجودہ صورتحال اور اسرائیل کو مختلف محاذوں پر درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا۔اسرائیل میں عدالتی اصلاحات سے متعلق بحران جو اپنے ساتویں مہینے میں داخل ہوگیا ہے اس وقت بڑھ گیا جب کنیسٹ نے گزشتہ پیر کو پہلی ترمیم منظور کی جس میں سپریم کورٹ کے حکومتی فیصلوں کو کالعدم کرنے کے اختیارات کو کم کیا گیا ہے اور عدالت کی آزادی کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی دائیں بازو کی حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات کی ترمیم کے کے منصوبوں کی وجہ سے اسرائیل میں بڑے احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے اور اب تک جاری ہیں۔ نیتن یاھو حکومت کے اس منصوبے نے اسرائیلی معاشرے کو گہرے طور پر تقسیم کردیا ہے۔ بعض ریزرو فوجیوں نے حکم کی نافرمانی کا اعلان بھی کردیا۔تاہم نیتن یاہو نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کو الٹنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود کرنے کا کنیسٹ کا فیصلہ جمہوریت کو نقصان نہیں پہچائے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...