واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے اہلکار سعودی عرب میں یوکرین امن اجلاس میں شرکت کریں گے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔امریکی اخبار نے اطلاع دی کہ سعودی عرب مغربی ریاستوں، یوکرین اور بڑے ترقی پذیر ملکوں کو مذاکرات میں مدعو کرے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مذاکرات 5 اور 6 اگست کو جدہ میں ہوں گے جس میں تقریبا 30 ممالک شرکت کریں گے۔ یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے تصدیق کی کہ سعودی عرب یوکرین کی صورتحال پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا جس کے دوران امن منصوبے پر بات چیت متوقع ہے۔برماک نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم یوکرین امن فارمولے پر عمل درآمد کے حوالے سے قومی سلامتی کے مشیروں کی اگلی میٹنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ان مذاکرات کی طرح ہو گی جو جون میں کوپن ہیگن میں ہوئی تھیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...