ماسکو پر یوکرین کے ڈرون حملے کے جواب میں روس سخت اقدامات نہ کرے،یورپی یونین

0
224

برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے ماسکو کے وسط میں واقع عمارتوں پر ڈرون حملے کے بعد کشیدگی میں اضافہ نہ کرے۔روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ امور کی ترجمان نبیلہ مصرعلی نے برسلز میں ایک بریفنگ میں کہا کہ روس کواس ڈرون حملے کو مزید کشیدگی کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔نبیلہ مصرعلی کے مطابق یورپی یونین کے پاس ڈرونز کی اصل اور واقعہ کی تفصیل کے بارے میں کوئی آزادانہ معلومات نہیں۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کو یورپی یونین کے مہیا کردہ ہتھیاروں کو صرف اپنے علاقے کے دفاع کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔انھوں نے واضح کیا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی طرف سے یوکرین کومہیاکردہ فوجی سازوسامان صرف اس کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔