مکہ مکرمہ(این این آئی) خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب میں بیت اللہ کا دروازہ کھول دیاگیا،خانہ کعبہ کو غسل دینے کا عمل اور یہ تقریب کئی گھنٹے جاری رہی۔خانہ کعبہ کو غسل دینے کا کام صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی نگرانی میں انجام دیاگیا،عرب میڈیا کے مطابق غسل کعبہ میں 20 لیٹر آب زمزم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا اور اس موقع پر بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو صاف کیا گیا۔غسل کے بعد خانہ کعبہ کو خالص عود، عرق گلاب اور بخور کی خوشبوں سے معطر کیا گیا۔غسل کعبہ کی تقریب کے دوران کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا اور مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان نے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔ غسل کعبہ کی تقریب میں او آئی سی سربراہ اور اعلی سول حکام شریک ہوئے۔غسل کعبہ کی تقریب میں آئمہ کرام اور حرمین شریفین انتظامی امور کے حکام بھی شریک ہوئے۔ اس تقریب کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جدید خدمات کے نظام کے مطابق خانہ کعبہ کو غسل دینے کی یہ تقریب کئی گھنٹے جاری رہی،یہ تیاریاں سعودی عرب کی دانش مند قیادت کی خواہشات کے مطابق ہوتی ہیں اور وہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال کا کام گہری توجہ اور دلچسپی کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔ اس سے قبل صدارت عامہ سے منسلک ایجنسیوں نے سپرد کردہ ذمہ داریوں کو مکمل کیا، صحن مطاف برقی کرنٹ کو کنٹرول کرنے والے مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی ، صدارت عامہ کی ہدایت کے مطابق خانہ کعبہ کے دروازے کا پردہ ہٹا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو ہر نئے ہجری سال کی 15 تاریخ کو غسل دیا جاتا ہے،کعبے کا غسل پیغمبر اسلام کی قائم کردہ مثال کے مطابق ہے،یہ رواج ہے کہ سعودی بادشاہ یا ان کا نمائندہ کعبے کو اندر سے غسل دیتا ہے،کعبے کی دیواروں کو صاف کرنے کے لیے تولیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اندرونی دیواروں کو گلاب اور کستوری کی خوشبوں میں ڈوبے ہوئے سفید کپڑے سے صاف کیا جاتا ہے۔ گلاب کے عطر کے ساتھ ملا ہوا زمزم پانی فرش پر چھڑکا جاتا ہے اور ننگے ہاتھوں اور کھجور کے پتوں سے صاف کیا جاتا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم، اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ
اسلام آباد(این این آئی) بھارت کو میدان میں ناکوں چنے چبوا کر پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم ہو گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار...
بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کررہا،پاکستان تسلط کے سامنے نہیں جھکے...
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے...
سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا
کراچی (این این آئی)سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا۔پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ سارہ...
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...