واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل حملے اور 2020 کے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2020 کے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کا کیس منطقی انجام کی جانب بڑھنے لگا ہے، اس سلسلے میں سابق صدر پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں مداخلت کی کوشش اور امریکا کو دھوکہ دینے کی سازش کا الزام ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حقوق پامال کرنے کی سازش کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔دوسری جانب اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے کہا کہ عدالت سے ٹرمپ کے خلاف صدارتی الیکشن پر اثرانداز ہونے کے کیس کی تیز سماعت کا کہیں گے۔قبل ازیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آیا تھا کہ سنا ہے اسپیشل کونسل جیک اسمتھ ان پر جعلی فرد جرم عائد کریں گے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو جھوٹ کی بنیاد پر کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اکسایا گیا تھا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کی کامیابی کو تسلیم نہ کرنے کے لیے اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل پر چڑھائی کا کہا تھا۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...