لاہور( این این آئی)نامور گلوکار ،عام آدمی پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے کہا ہے کہ جب تک عام آدمی اسمبلیوں تک نہیں پہنچے گا ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی، جو اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے وہ اربوں کھربوں کے اثاثہ جات کے مالک ہیں انہیں عوما کی مشکلات اور تکالیف کا کیوں احساس ہوگا۔ایک انٹر ویو میں جواد احمد نے کہا کہ انتخابی مہم پر کروڑوں ، اربوں روپے خرچ کرنے والے ،کروڑوں روپے کی گاڑیوں میں سوار ہو کر اسمبلیوں میں آنے والوں کو آٹے ، چاول، دال، گھی اور سبزیوں کے نرخ معلوم ہو سکتے ہیں ،جب یہ حکومتوں میں ہوتے ہیں تو بے پناہ مراعات لیتے ہیں اور حکومتوں سے باہر ہوں تو ان کے پھیلے ہوئے کاروبار انہیں سہولیات دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے غریب عوام 76سال سے قربانی دیتے آرہے ہیںلیکن ان کی تقدیر نہیں بدل سکی ، پسے ہوئے طبقات کو طاقتور لوگوں کے مقابلے میں اتحاد کرنا ہوگا اور اپنے اندر سے لوگوں کو اسمبلیوں میں پہنچانا ہوگا ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...