اسلام آباد(این این آئی)شہرہ آفاق ڈرامے ”ارطغرل غازی”کے سیکوئل ”کورولوش عثمان”کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ پراجیکٹ پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ایک انٹڑویو میں مہمت بزداغ نے رواں برس موسم سرما میں پاکستان جانے کی منصوبہ بندی کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہاکہ ستمبر کے بعد پاکستان جانے کا ارادہ ہے،میں پاکستان کو بہت مس کررہا ہوں،صدر مملکت پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے کئی بار مدعو کیا جاچکا ہے۔پاکستان کے دورے سے متعلق مہمت بوزداغ نے کہاکہ پاکستان آنے کے بعد یونیورسٹیوں کا دورہ کروں گا،ہم پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر مغل حکمران بابر سے متعلق ڈرامہ سیریز بنانا چاہتے ہیں،اگر پاکستان میں ہمیں اس پر کوئی سرمایہ کاری کرنے والا مل جائے تو بابر پر کام ہوسکتا ہے،ہم پاکستان کے ساتھ کسی مشترکہ منصوبے پر کام کرنا چاہتے ہیں،اب برادرانہ تعلقات کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹ میں بھی پاکستان کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کام کرنے کا وقت آن پہنچا ہے ۔مزید برآں مہمت نے پاکستان کی تاریخ سے متعلق دیگر پراجیکٹ میں بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ڈرامہ سیریز کی کامیابی پر مہمت بزداغ نے کہا کہ اگر آپ کو اپنے کام سے عشق ہو آپ گہری دلچسپی رکھیں تو آپ ضرور کامیابی حاصل کرتے ہیں،ہم نے اپنی کہانی میں جن ہیروز کو پیش کیا ہے وہ عالمی شہرت یافتہ ہیں،دنیا کی تاریخ پر اپنے انمٹ نقوش چھوڑنے والی ممتاز شخصیت ہیں۔مہمت بزداغ نے کہاکہ ہم نے اس کہانی کو موثر طریقے سے پیش کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے،دنیا کے ہر کونے سے اس کہانی کو بڑی دلچسپی اور محبت سے دیکھا گیا ہے، ہم گزشتہ 10سالوں سے اس بارے میں سوچ رہے تھے،آہستہ آہستہ اس کام کو مکمل کیا اور اس سیٹ کو مکمل کرلیا،اس سیٹ پر آنے والے سیاح اس ڈرامے میں موجود کرداروں کو دنیا سے متعارف کرنے والوں میں شراکت دار بنیں گے۔انہوں نے بتایاکہ ہم 2، 3سال قبل اس سیٹ کو کھولنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن کورونا کی وجہ سیتاخیر ہوگئی جس کے بعد اس سیٹ کو ہم نے اب کھولا ہے، ہم یہاں شائقین کیلئے یہاں آ بھگت کرنا چاہتے ہیں۔مہمت نے مستقبل کے پراجیکٹس سے متعلق آئندہ ایک سے دو نئی سیریز بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...