لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ لمبا دھاگہ اور لمبی زبان ہمیشہ الجھ جاتے ہیں ،اس لئے دھاگہ لپیٹ کر اور زبان سمیٹ کر رکھنی چاہیے ،خلیل الرحمان قمر دل سے کام کرتے ہیں اور بہت اچھا کرتے ہیں ، بعض اوقات بولتے ہوئے ان کے الفاظ میں طغیانی آ جاتی ہے لیکن وہ کسی کی دل آزاری کے لئے نہیں ہوتی۔ ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی شخص پرفیکٹ نہیں ہوتا اس لئے دوسروں کو مارجن دینا چاہیے ۔ ہر انسان کو معلوم ہوتا ہے اس کی حقیقت کیا ہے ، اس کے پاس کتنا نالج ہے اس لئے ہر محفل میں محتاط رہنا چاہیے ۔ میں خود کو ان لوگوں میں شمار کروں گی جنہیں خلیل الرحمان قمر سے سیکھنے کا موقع ملا ، علم ایک ایسی طاقت ہے جتنا آپ حاصل کرتے ہیں اتنا آپ کو اپنے جاہل ہونے کا اندازہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمن قمر کے الفاظ میں بعض اوقات کڑواہٹ آ جاتی ہے لیکن جو چیز سب پر بھاری ہے وہ ان کا اپنے قلم سے وفادار ہونا ہے ،یہ اگر کسی کو کر دیں گے تو ایمانداری سے لکھ کر دیں گے دل سے لکھ کر دیں گے ورنہ نہیں لکھ کر دیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...