لاہور( این این آئی )نامور اداکار و میزبان عمران اشرف نے کہا ہے کہ خود کوآج بھی فن کا ایک طالبعلم سمجھتا ہوں ،ہمیشہ اپنے سینئرز کا احترام اور ان سے سیکھنے کی کوشش کی ہے ، اپنے اوپر کسی خاص کردار کی چھاپ نہیں لگنے دینا چاہتا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم ، ٹی وی اور اسٹیج صرف انٹرٹینمنٹ کا نام نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے ذریعے معاشرے کی اصلاح خصوصاً نوجوان نسل کو راہ دکھانے کی ضرورت ہے ۔ میری تجویز ہے کہ ہر پراجیکٹ میں تعلیم کے حوالے سے شعور دینے کیلئے لازمی کچھ حصہ مختص ہونا چاہیے یا تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے ایک کمرشل لازمی اس کا حصہ ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ایسا کردار ادا کروں جومیری نسبت سے مدتوں میرے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش رہے ۔عمران اشرف نے کہا کہ مجھے تو ایک بات پتہ ہے کہ با ادب با مراد اور بے ادب بے مراد اس لئے میں اپنے سینئرز کابیحد احترام کرتا ہوں بلکہ ان سے سیکھنے کی جستجو میں بھی رہتا ہوں ۔
مقبول خبریں
اسلام آباد اور چاروں صوبائی اکائیوں میں آبادی کے تناسب سے بیرون ملک سکالر...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور و قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور چاروں...
پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کوبھرپورمواقع میسرہیں ، وزیر خزانہ
واشنگٹن (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کومختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بھرپورمواقع میسرہیں، حکومت اصلاحات...
عدلیہ کی تاریخ کا ایک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائر ہوگئے
اسلام آباد (این این آئی)عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام ،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرہوگئے ۔چیف جسٹس کے اعزاز میں...
اسحاق ڈار کی جنوبی افریقا کی نائب وزیر برائے بین الاقوامی امور سے ملاقات
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے جنوبی افریقا کی نائب وزیر برائے بین الاقوامی امور سے ملاقات کی ۔ترجمان دفتر خارجہ...
سمارٹ سٹی کے تحت ایپ ”مائی اسلام آباد” شروع کی جا رہی ہے، آئی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ سمارٹ سٹی کے تحت ایپ ''مائی اسلام آباد'' شروع...