ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے نئی دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کی اور اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کے متعلق گفتگو کی۔کرینہ نے انکشاف کیا کہ ان کے خاوند سیف علی خان عمدہ کھانے پکاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کرتے ہیں چھٹی کے دن کام نہ کریں، گھر پر وقت گزاریں۔کرینہ کپور نے کہا کہ تیمور اکثر کہتا ہے کہ اسے اپنے دوستوں سے ملنا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ بڑا ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیف بہترین کھانا پکاتے ہیں، انہیں ہر طرح کے پکوان بنانا آتے ہیں جیسے پاستا، پیزا وغیرہ۔کرینہ نے کہا کہ ہم کوئی ترکیب ایک ساتھ دیکھتے ہیں اور اس کے بعد اسے پکانے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم گھر کے پنچھی ہیں، لوگوں کو ریسٹورینٹ میں دعوت دینے کے بجائے گھر بلا کر کھانا کھلاتے ہیں۔کرینہ نے مزید کہا کہ میرے پاس ایک خاوند اور باورچی ہے جو میرے لیے گھر میں کھانا پکاتا ہے، میں تو پانی بھی نہیں ابال سکتی۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...