اسلام آباد (این این آئی)نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے جس دن ٹوئٹ کیا، ہم نے اس دن قانونی پوزیشن واضح کر دی تھی، صدر جب تک منصب پر ہوں تو ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو سکتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام شیڈول اپنی ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے، ہم نے آئین کا حلف لیا ہے، اپنے آئین کی پاسداری کریں گے، انتخابات کرانے کے لیے ایک آئینی ادارہ الیکشن کمیشن موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون میں لکھا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو مہم کے لیے 54 دن دیے جائیں گے، صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے۔نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری حکومت میں جو ہوتا ہے ہم اس کے ذمے دار ہیں، کوئی ملک مہنگا تیل خرید کر سستا نہیں بیچ سکتا، مہنگائی ایک حقیقت ہے۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اپنے خیالات پیش کرنے کی آزادی ہے، ہمارے کوئی سیاسی دشمن نہیں ہیں، کوئی سیاسی دوست نہیں ہیں، ہم کسی سیاسی جماعت کے حق اور مخالفت میں نہیں ہیں، اگر کسی کے خلاف قانون، ادارے، عدالتیں کوئی قدم اٹھاتی ہیں تو روکیں گے نہیں، ہماری حکومت قوم کا پیسہ ضائع نہیں کرے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جڑانوالہ والے واقعات اچانک رونما نہیں ہوتے، اس کی ایک تاریخ ہے، جڑانوالہ واقعے میں ملوث لوگوں کو سزائیں ہوں گی، معاشرے میں عدم اعتماد کا کلچر ایک دن میں نہ پیدا ہوا ہے نہ ختم ہو گا۔ بٹگرام کے چیئر لفٹ واقعہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرتضی سولنگی نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے پیشہ وارانہ انداز میں بہادری سے بچوں کو ریسکیو کیا۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ مقامی لوگوں نے بھی بہادری کا مظاہرہ کیا اور بچوں کو ریسکیو کیا۔انہوںنے کہاکہ نگراں وزیراعظم کو مقامی نوجوانوں کی بہادری کا ادراک ہے، انوار الحق کاکڑ مقامی نوجوانوں کی خدمات کا اعتراف کریں گے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...