ویٹی کن سٹی(این این آئی)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہاہے کہ مذاہب کا منافرت پر اکسانیکے لیے استعمال بند کیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس نے مذاہب کے نام پر تشددکا شکار افراد کے دن پر خصوصی پیغام دیا کہ تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلیے مذہب کا استعمال بندکیا جائے، قتل، دہشتگردی، جبر اور جلاوطنی کے لیے بھی خداکا نام استعمال کیا جانا بندکیاجائے۔دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پرعالمی سطح پر غور و فکرکا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں چوکس رہنیکی ضرورت ہے، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں تشدد اور امتیازی سلوک کو جڑ نہیں پکڑنی چاہیے۔پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے تصور اور استعمال کو ذمہ دارانہ انداز میں پیش کرنیکی ضرورت ہے، مصنوعی ذہانت کا استعمال اخلاقی عکاسی، تعلیم اورقانون کے دائرے تک بڑھایا جانا چاہیے۔اس سے قبل ماضی میں بھی پوپ فرانسس انٹرنیٹ کیدانشمندانہ استعمال کامشورہ دے چکے ہیں۔