سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کیخلاف درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

0
160

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کیخلاف درخواست اعتراضات کیساتھ واپس کر دی گئی ،وکیل کرنل(ر)انعام الرحیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں ہونے والے ٹرائلز کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی ۔ اعتراض کیاگیاکہ درخواست گزار کیس میں عوامی اہمیت کا ہونے کا نکتہ اجاگر نہیں کر سکے، براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں، درخواست گزار نے کسی متعلقہ فورم سے رجوع بھی نہیں کیا۔