اسلام آباد (این این آئی) یونیورسٹی آف گوادر کے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ(پی سی ٹی اینڈ 6)اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) تربت گوادر ریجن نے مل کر ضلع گوادر اور اس کے ہمسایہ علاقوں کے دیہی علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مفت ڈپلومہ اور شارٹ کورسز کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق یو جی کے مرکزی سیمینار ہال میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے تاکہ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو ہنر مندی کے ساتھ بااختیار بنایا جاسکے اور دیہی برادریوں کے اندر مجموعی ترقی کی راہ ہموار کی جاسکے۔ اس معاہدے کا مقصد دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو طلب پر مبنی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا، انہیں روزگار اور خود کفالت کے لئے جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی سی ٹی اینڈ وی اور پرو وائس چانسلر یو جی پروفیسر سید منظور احمد اور این آر ایس پی کے ریجنل جنرل منیجر نبیل احمد نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر رجسٹرار یونیورسٹی آف گوادر دولت خان، این آر ایس پی پروگرام منیجر گوادر پیر جان بلوچ اور دونوں اداروں کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایم او یو کے مطابق این آر ایس پی تربیتی اقدامات کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس معاونت میں تربیتی نصاب میں اضافہ، انسٹرکٹر کی صلاحیتوں میں اضافہ اور یو جی مقامات پر منتخب پی سی ٹی اینڈ وی آئی میں تربیتی سہولیات کی توسیع شامل ہے۔ یہ جامع نقطہ نظر ایک مضبوط اور موثر پیشہ ورانہ تربیت کے ماحول کو فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت چینی حکومت کی گرانٹ سے گوادر میں جدید ترین پی سی ٹی اینڈ وی آئی تعمیر کیا گیا ہے۔ گوادر کے عوام پورٹ سٹی گوادر کے اہم اسٹیک ہولڈر ہیں۔ یہ پی سی ٹی اینڈ وی آئی پورٹ سٹی کی ترقی میں حصہ لینے کے لئے گوادر کی فعال آبادی کی صلاحیتوں کو شکل دینے اور بڑھانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...