اقوام متحدہ(این این آئی)اقوام متحدہ کے متعدد عہدیداروں نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے ترقی پذیر ممالک کی ترقی میں مدد کی ہے اور اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مضبوط تعاون فراہم کیا ہے۔ہفتہ کے روز اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر ایک عظیم اقدام ہے۔انہوں نے دور اندیشی پر مبنی اس تخلیقی اقدام کو فروغ دینے میں چینی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد میں مدد کرنے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے۔یو این ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر زولیسا یوروسیوک نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے متعلقہ ممالک کے درمیان سیاحت کے وسائل کے اشتراک اور تعاون کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے اور سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون اور تربیت کے ذریعے سیاحت کی بحالی کو بھی فروغ دے رہا ہے۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر اچم سٹینر نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اور عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو بہت سے ممالک کی ترقی کی ضروریات کے عین مطابق ہیں ،اسی لیے ان کا وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں حصہ لینے والے بہت سے ترقی پذیر ممالک اسے اپنی ترقی کا موقع سمجھتے ہیں ۔اچم سٹینز نے کہا کہ وبا کے بعد بہت سے ممالک کی اقتصادی بحالی اور ترقی میں چینی سرمایہ کاری نے اہم کردار ادا کیا ہے اوریہ اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے اہداف کی بھی بھرپور حمایت کر تا ہے ۔وا ضح رہے کہ اس سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کی دسویں سالگرہ ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...