داسو ایچ پی پی،132 کے وی سب اسٹیشن کی تعمیر آخری مرحلے میں داخل،55 ٹن کے دو مرکزی ٹرانسفارمرز کامیابی سے منتقل

0
125

اسلام آ باد (این این آئی)پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا (پاور چائنا) کی داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے لئے اسلام آباد سے داسو 132 کے وی سب اسٹیشن تک 55 ٹن وزنی دو مرکزی ٹرانسفارمر کامیابی کے ساتھ پہنچا دیئے ہیں۔ کمپنی کے نمائندے نے گوادر پرو کو بتایا کہ ٹرانسپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ منصوبے کے تمام اہم آلات سائٹ پر پہنچ چکے ہیں اور سب اسٹیشن کی تعمیر آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے عروج کے دوران بجلی کی مستحکم فراہمی کے لئے ڈوبر ہائیڈل پاور اسٹیشن سے داسو تک 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی اشد ضرورت تھی۔ گوادر پرو کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ، جس کی کل صلاحیت 4320 میگاواٹ ہے، دو مرحلوں میں انجام دیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں 2160 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی سہولت کی تعمیر جاری ہے اور توقع ہے کہ 2026 میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔