ارومچی (این این آئی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی کامنفرد رشتہ اعتماداور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہے،سنکیانگ صرف تجارتی اور مواصلاتی راہداری نہیں بلکہ دو عظیم قوموں کو جوڑنے کاباعث بھی ہے،سی پیک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، سی پیک بی آر آئی کے تحت ایک جامع منصوبہ ہے،دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں سے علاقائی امن کو فروغ ملے گا،چین میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں۔ جمعہ کو سنکیانگ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان چین سیلازوال تزویراتی شراکت دی کو مزید وسعت دینے کے عزم کااعادہ کرتا ہے، سنکیانگ صرف تجارتی اور مواصلاتی راہداری نہیں بلکہ دو عظیم قوموں کو جوڑنے کاباعث بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ہونے کے ساتھ ساتھ مشترکہ ثقافت کی وجہ سے سنکیانگ پاکستانیوں کے دلوں میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے،خنجراب بارڈر پاکستان اور چین کو ایک دوسرے سے منسلک کرتا ہے، پاکستان اور چین کی دوستی کامنفرد رشتہ اعتماداور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، سی پیک بی آر آئی کے تحت ایک جامع منصوبہ ہے،دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں سے علاقائی امن کو فروغ ملے گا، سی پیک میں گوادر کو مرکزی حیثیت حاصل ہے،سی پیک سے صنعتی ترقی، روزگار، معدنیات اور آئی ٹی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ خنجراب اور سوست بارڈر تجارت کیلئے مزیدسہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں۔ بعدازاں سنکیانگ یونیورسٹی میں طلبا سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبا سنکیانگ میں تعلیم حاصل کریں، سیاحت کے فروغ کے لئے دو طرفہ اقدامات کئے جائیں گے، چین انتہائی خوبصورت ملک اور اچھے لوگوں کا معاشرہ ہے، نوجوان کسی بھی معاشرے کی ترقی کا اہم جزو ہیں، ترقی کیلئے زندگی کامقصد متعین کرناہو گا، چینی طلبہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں، باہمی شراکت داری وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مستحکم سے مستحکم ہوتی چلی جا رہی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...