اسلام آباد (این این آئی)2022 کے آخر تک سی پیک نے پاکستان میں مجموعی طور پر 236،000 ملازمتیں پیدا کیں ،سی پیک کے دس سالوں میں پاکستان میں بجلی کی قلت پر قابو پا لیا گیا ،تھر بلاک ون منصوبہ تھر میں لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا ر رہا ہے ، لاکھوں پاکستانی گھرانوں کو سستی ترین توانائی فراہم کر جا رہی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کی نقاب کشائی کو ایک دہائی ہو گئی ہے۔ دس سال گزر جانے کے بعد اس میگا پروجیکٹ نے بی آر آئی روٹ پر چلنے والے ممالک کے عوام کو کیا دیا ہے اور آنے والے دنوں میں ہم بی آر آئی سے کیا توقع کر سکتے ہیں؟ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت سے فائدہ اٹھانے اور پاکستان کے سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لئے بی آر آئی کے تحت ایک بڑے منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کام کرنے والے پاکستانیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کو بجلی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ کے ٹریڈ ریسرچ کے مطابق 18 سال میں پاکستان میں بجلی تک رسائی حاصل کرنے والی آبادی کے فیصد میں صرف 1.1 پی پی ٹی کا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم سی پیک کے تحت پیدا ہونے والی 9,740 میگاواٹ کی صلاحیت میں صرف 4 سالوں میں 3.8 پی پی ٹی کا اضافہ ہوا ہے۔ سی پیک پاور پلانٹس کوئلے کے ذخائر کو استعمال کرتے ہوئے سستی بجلی فراہم کر رہے ہیں جس سے پاکستان کے تیل اور گیس کے بلوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق تھر بلاک ون انٹیگریٹڈ کول مائن پاور پراجیکٹ کے اندر کوئلے کی ایک کھلی کان جس کی سالانہ پیداوار 7.8 ملین ٹن اور کل صلاحیت 1320 میگاواٹ ہے، لاکھوں پاکستانی گھرانوں کو سستی ترین توانائی فراہم کر رہی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سائنو سندھ ریسورسز (پرائیوٹ) لمیٹڈ (ایس ایس آر ایل) کے کان کنی کے انجینئر گل حسن نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایاکہ تھر بلاک ون منصوبہ تھر میں لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مزید برآں، سی پیک کے تحت پانی، ہوا وغیرہ کے قابل تجدید توانائی کے منصوبے بھی ملک کے توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنا رہے ہیں۔ پاور چائنا ایچ ڈی ای سی انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ پاکستان کے او اینڈ ایم منیجر پیرزادہ زین العابدین نے فخریہ انداز میں کہا کہ ان کی کمپنی کے جھمپیر میں 12 منصوبوں سے اب تک 1888.29 گیگا واٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔ گھارو، سندھ میں ہائیڈرو چائنا داد پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر محمد سلیم منشی نے سی ای این کو بتایا کہ علاقے میں ہوا کی رفتار 7 میٹر فی سیکنڈ تک ہے، اگر اسے مناسب طریقے سے تیار کیا جائے تو یہ ملک کی بجلی کی طلب کا 5 سے 10 فیصد پورا کر سکتا ہے۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 کے آخر تک سی پیک نے پاکستان میں مجموعی طور پر 236،000 ملازمتیں پیدا کیں۔ عظیم الحق ایک ایچ ایس ای انجینئر ہیں جو جھنگ میں 1263 میگاواٹ کے پنجاب پاور پلانٹ میں کام کر رہے ہیں تاکہ منصوبے کے عملے کی حفاظت اور صحت کے معیارکو پورا کیا جا سکے،اس نوکری سے ہونے والی کمائی میرے کنبوں کے لیے آرام دہ زندگی فراہم کرتی ہے، اگرچہ فیملی اور میری نوزائیدہ بیٹی سے دور رہنا مشکل ہے، یہ دیکھتے ہوئے کہ پاور پروجیکٹ کا مقام میرے آبائی شہر سے بہت دور ہے، کمپنی مجھے ہر طرح کے فوائد فراہم کرتی ہے اور مجھے ضرورت کے مطابق چھٹیاں لینے کی اجازت دیتی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابقمقامی لوگوں کو یہاں سیکھنے اور کام کرنے کے مواقع ملتے ہیں۔ پیرزادہ زین العابدین نے کہا کہ زیادہ تر انجینئرز، منیجرز اور کارکنوں کا تعلق قریبی علاقوں سے ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے خود بھی ایک ایسی نوکری کی پیش کش کی گئی ہے جس پر میرے اہل خانہ اور دوستوں کو فخر ہے اور اچھی تنخواہ ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جھمپیر میں یو ای پی 100 میگاواٹ ونڈ فارم کے ڈائریکٹر فنانس محمد وقاص نے کہا کہ انہوں نے اب تک سب سے زیادہ قابل قدر کام یہ کیا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے طور پر ونڈ پاور کا انتخاب کیا جبکہ وہ کمپیوٹر پروگرامنگ، ٹیچنگ اور اکانٹنٹ میں سرٹیفکیٹ بھی رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں سب سے زیادہ امید افزا شعبوں میں سے ایک کی جدید ترین ٹکنالوجی سیکھ سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چینی بھائی جدید میکانزم کو پاکستان منتقل کر رہے ہیں، وبا سے قبل میں ہر سال بجلی سے متعلق ٹیکنالوجیز اور کاروباری معلومات کے بارے میں جاننے کے لیے چین جاتا تھا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سی پیک کے تحت اب تک توانائی، آئی ٹی، ٹرانسپورٹ وغیرہ کے شعبوں میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے جس سے مقامی سماجی اور معاشی حالات بہت بہتر ہو رہے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق مظہر علی خان نے کہاکہ تعمیر کے آغاز سے، اس منصوبے نے تھر کی مقامی تعمیر میں فعال کردار ادا کیا ہے، اور اس کی ترقی ہر گزرتے دن کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...