کراچی(این این آئی) اداکارہ مریم نفیس نے اعظم خان پرفلسطینی جھنڈا لگانے پر جرمانہ کے بعد پی سی بی کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ مریم نفیس نے اعظم خان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پوری دنیا فلسطین سے متعلق بات کررہی ہے لیکن ہم مسلسل منافقت میں جی رہے ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے لیکن اپنے لوگوں کو درست موقف بھی اختیار نہیں کرنے دیتے۔مریم نفیس نے اعظم خان کو مخاطب کرکے کہا کہ مجھے آپ پر ، آپ کی اخلاقیات اور آپ کی فلسطینیوں کے لیے ہمدردی پر فخر ہے۔مریم نفیس کی اعظم خان کے حق میں کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کرکٹر اعظم نے نیشنل ٹی 20 کے ایک میچ میں اپنے بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگا کر بیٹنگ کی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...
قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، وزیراطلاعات عطاء...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے...
راولپنڈی میں ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس...
بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، تمام 12 ڈرونز گرادئیے، ایک شہری شہید، 4...
راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب...