کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال میں علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔20 اکتوبر 2020ء کو ایک سادہ سی تقریب میں رشتہء ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی ثناء جاوید اور عمیر جسوال سے متعلق گردش کرتی افواہوں نے مداحوں کے دل کھٹے کر دیے۔اس خوبصورت جوڑی کے اگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر دوڑائی جائے تو دونوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں اور ویڈیوز ہٹا دی ہیں۔شہرت کی بلندیوں کو چھوتی یہ فنکار جوڑی اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں خوش اور کامیاب نظر آ رہی ہے مگر اس جوڑی نے حال ہی میں ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصویریں بھی اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عمیر جسوال سعودی عرب میں اپنے ایک شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دوست کی شادی میں تنِ تنہا شریک ہوئے تھے۔بعد ازاں انہوں نے عمرہ بھی ادا کیا تھا، اس دوران بھی اْن کے ہمراہ اْن کی اہلیہ ثناء جاوید کو نہیں دیکھا گیا تھا۔
مقبول خبریں
عوام منتخب وزیر اعظم کو نکالنے کا نوٹس نہیں لیں گے تو پاکستان کے...
لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے حکومتیں ختم کرنے والوں سے باز پرس...
پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری اور تشکیل نو...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ڈنمارک نے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری اور تشکیل نو کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
وزیر اعظم شہباز شریف کی عبد المجید تبون کو الجزائر کا دوبارہ صدر منتخب...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عبد المجید تبون کو الجزائر کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔منگل...
مہنگائی میں توقعات سے زیادہ کمی ہوئی، پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات ناگزیرہیں،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے،...
مودی نے چینی دراندازی کو نہیں روکا لیکن وانگچک کے پرامن مارچ کو روک...
سری نگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ...