ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کا نیا انداز انٹرنیٹ صارفین کو بھاگیا۔ممبئی سے دہلی میں تقریب میں شرکت کیلیے آنے والے ابھیشیک بچن کے نئے روپ نے ہر دیکھنے والے کو حیران کردیا۔اداکار نے پیر کو اپنے انسٹاگرام پر اپنے نئے انداز کی رونمائی کی اور انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کھینچ لی۔ابھیشیک بچن حال ہی میں فلم” گھومر” میں اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے فلم بینوں سے خوب محبت سمیٹ رہے ہیں۔انہوں نے نیلے رنگ بلیزر، پینٹ، چشمے، گھڑی اور چھوٹے بالوں والے اپنے نئے انداز کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔اداکار نے تصویر کے ساتھ اپنے کیپشن میں کہا کہ میں اومیگا فیملی کے ساتھ وقت گزارنا ہمیشہ پسند کرتا ہوں، ہفتے کے اختتام پر دہلی میں ہوں۔پوسٹ ڈالنے کے چند منٹ بعد ہی اس پر دوستوں اور مداحوں کے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اداکاروں میں انگد بیدی، سونو سود، نیل نیتن مکیش اور ریتوپرنا سین گپتا نے ابھیشیک بچن کے نئے روپ کی تعریف کی ۔ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرے میں کہا کہ بالوں کا یہ انداز آپ پر جچ رہا ہے، دوسرے نے کہا کہ اس نئے انداز کو میں پسند کرتا ہوں۔اس سے قبل اپنی صاحبزادی کے 12 جنم دن پر ابھیشیک نے چند تصویر شیئر کی تھیں۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...
قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، وزیراطلاعات عطاء...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے...
راولپنڈی میں ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس...
بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، تمام 12 ڈرونز گرادئیے، ایک شہری شہید، 4...
راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب...