مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ میں حماس حکومت کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی بمباری سے 152523 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں وزارت صحت کے اس اعلان میں کہاگیاکہ غزہ کے ان شہدا میں 70 فیصد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ترجمان وزارت صحت اشرف القدر نے اپنے بیان میں زخمیوں کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک صرف غزہ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 41316 ہوچکی ہے۔