مکہ مکرمہ (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اْشنا شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی اور انہوں نے خانہ کعبہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔اْشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مکہ مکرمہ سے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں۔اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو اپنے دل اور دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھیں جو اپنے گھروں سے جلا وطن ہونے اور 75 سال سے زیادہ عرصے تک نسل پرستی کو برداشت کرنے کے بعد اب ایک وحشیانہ نسل کشی سے گزر رہے ہیں، وہ اس ظلم سے آزاد ہوجائیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں شوہر حمزہ امین کو پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...