لاہور (این این آئی) معروف پاکستانی اداکارہ مشعل خان نے کہا ہے کہ ابھی ان کا فوکس صرف اپنے کیریئر پر ہے شادی کس سے ہو گی اس بارے ابھی نہیں سوچا۔حال ہی میں اداکارہ مشعل خان نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے شادی اور محبت کے حوالے سے سوال کیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ میری نظر میں پیار یہ نہیں کہ آپ دوسرے شخص کو کنٹرول کریں، میرے اشاروں پر ناچنے والا اگر کوئی شخص آیا تو میں اسے سیدھا دروازے سے باہر نکال دوں گی۔شادی سے متعلق مشعل نے کہا کہ میں اپنی شادی کے تمام معاملات کو پرائیویٹ رکھوں گی، میں ایسی لڑکی نہیں ہو جو اپنی شادی سے متعلق ہر تفصیل سوشل میڈیا پر شیئر کروں، میری شادی کی تقریب انتہائی سادہ ہو گی جس میں صرف قریبی عزیز ہی شرکت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف وقت گزارنے کے لیے شادی نہیں کروں گی بلکہ سنجیدہ کمٹمنٹ کروں گی، البتہ فی الحال میری توجہ اپنے کیریئر پر ہے، شادی کس سے کروں گی اس کے بارے ابھی فیصلہ نہیں کیا۔
مقبول خبریں
جماعت اسلامی کا غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان
اسلام آباد(این این آئی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 7 اکتوبر کو ملک گیر ملین...
آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی؟ اسلام...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی؟ممبر قومی...
بزرگ ماضی کا عکس، حال کی روشنی، مستقبل کیلئے سبق ہیں، مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بزرگ افراد کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں...
پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک
اسلام آباد(این این آئی)معروف اسلامی اسکالر مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی...
محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ، جے یوآئی کا امیرمنتخب ہونے...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور جے یو آئی...