اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ڈی آئی خان میں درابن پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد بزدلانہ کاروائیوں سے دہشتگردی کے خلاف ہمارے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے۔ ۔ منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے شہدا کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی درجات کی بلندی کیلئے اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ سپیکر نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث عناصر ملک اور قوم دشمن ہیں،دہشت گردی کے خلاف ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے لازوال قربانیاں دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگرد بزدلانہ کاروائیوں سے دہشتگردی کے خلاف ہمارے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔
مقبول خبریں
بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کررہا،پاکستان تسلط کے سامنے نہیں جھکے...
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے...
سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا
کراچی (این این آئی)سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا۔پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ سارہ...
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...