بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیریوں کے ساتھ انصاف کا قتل کیا گیا’ شیخ رشید

0
150

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیریوں کے ساتھ انصاف کا قتل کیا گیا ہے ،پاکستانی قوم اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے ،بھارتی عدالتی تو ثیق کی قانونی اہمیت نہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ یہ معاملہ اقوام متحدہ میں ہے ،مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں ،دفعہ 370 یا A35 کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، بی جے پی کی مسلمان اور اسلام دشمنی کھل کر واضح ہوگئی ہے ،بھارتی عدالتی فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے ،کشمیرں کو غلام نہیں بنایا جاسکتا ،پاکستان کی تمام سیاسی سیاسی جماعتیں یک زبان ہو کر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔انہوںنے کہا کہ کشمیری اپنے آپ کوتنہا اور بے بس محسوس نہ کر یں ،پاکستانی قوم اس ظلم کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔