ہمیں حماس فوری، فلسطینی اتھارٹی مرحلہ وار تباہ کرنا چاہتی ہے،اسرائیلی وزیراعظم

0
251

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان کوئی اہم فرق نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز نیتن یاہو نے خارجہ اور سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہا کہ حماس اور فلسطینی اتھارٹی میں فرق یہ ہے کہ حماس ہمیں فوری طور پر تباہ کرنا چاہتی ہے اور فلسطینی اتھارٹی ہمیں مرحلہ وار تباہ کرنا چاہتی ہے۔