بیجنگ(این این آئی)نگران وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ چینی تاجر و سرمایہ کار پاکستان کی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں ٹیکسٹائل، خوراک، زراعت، لائیو سٹاک،ٹیکنالوجی،انفراسڑکچر اور توانائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔وہ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک ہوٹل کے بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کے دوران چین کے نمایاں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان کی 20 اعلیٰ کاروباری شخصیات اور 150 سے زائد چینی کاروباری اداروں کے نمائندے موجود تھے۔وزیر تجارت نے چینی بزنس لیڈرشپ کو پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں ملک میں ٹیکسٹائل، خوراک، زراعت، لائیو سٹاک، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور توانائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔انہوں نے ملک کے سٹریٹجک محل وقوع ،خصوصی اقتصادی زونز، ہنرمند افرادی قوت اور کاروباری ترقی کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو سازگار کاروباری ماحول سہولیات کی فراہمی کے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔گفتگو کے اہم موضوعات میں ٹیکسٹائل، خوراک، زراعت، لائیو سٹاک، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور توانائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری شامل تھی۔بات چیت میں مضبوط اقتصادی تعاون کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو گہرا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔چینی تاجروں و سرمایہ کاروں نے پاکستان میں شراکت داری اور منصوبوں کی تلاش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان کے کھلے پن کو سراہا اور باہمی مفید تعاون کے لیے دستیاب مواقع پر اعتماد کا اظہار کیا۔اپنے استقبالیہ کلمات میں چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے نیٹ ورکنگ ڈنر میں چینی کاروباریوں کی بڑی تعداد میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی چینی تاجر برادری کو مکمل تعاون اور سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...