وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے چین کے نائب وزیر تجارت لی فی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

0
152

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے چین کے نائب وزیر تجارت لی فی سے ملاقات کی جس میں دونوں وزراء نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے نفاذ ،اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت وسرمایہ کاری کے مختلف مواقع تلاش کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر مزید کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران ڈاکٹر گوہر اعجاز نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے پاکستان کی حکومتی پالیسیوں پر بھی روشنی ڈالی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک متحد نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لیے ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے سنگل ونڈو انٹرفیس کے طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) کے کردار کا ذکر کیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر گوہر اعجاز تجارتی وفد کے 20 ارکان کے ساتھ چین کے دورے پر ہیں۔