اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ عام انتخابات 2024کیلئے ایپلٹ ٹربیونلز کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کامرحلہ (کل)بدھ کو مکمل ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جمعرات کو شائع کی جائے گی،امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 12جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے جبکہ اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی،امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 13جنوری کو ہو گی جبکہ پولنگ 8فروری کوہو گی۔