اسلام آباد(این این آئی)نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹرندیم جان نے کہا ہے کہ پاکستان پہلا ملک ہے جو گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کا انعقاد کر رہا ہے جس میں 70سے زائد ممالک کے مندوبین شرکت کررہے ہیں،ہم دنیا کو ثابت کر رہے ہیں کہ پاکستان لیڈ کر سکتا ہے،سمٹ سے غریب اور ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک جامع میکنزم تشکیل دیا جائے گا،پاکستان صحت کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کی جانب بڑھ رہا ہے، پاکستان میں پہلی بار صحت کے نظام کو مضبوط رکھنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔منگل کو یہاں نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرندیم جان نے کہاکہ پاکستان پہلا ملک ہے جو گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کا انعقاد کر رہا ہے جس میں 70سے زائد مندوبین شرکت کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نگران وزیراعظم 10جنوری کو سمٹ کا باقاعدہ آغاز کریں گے، عالمی کانفرنس سے دنیا بھر کے شعبہ صحت کے ماہرین شرکت کریں گے،دنیا بھر سے وزرا صحت، ڈونرز اور سفارتکاروں کی شرکت اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو ثابت کر رہے ہیں کہ پاکستان لیڈ کر سکتا ہے،گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کے انعقاد کے ذریعے دنیا کے مفاد کی بنیاد رکھ رہے ہیں،شعبہ صحت کو اجاگر کرنے کیلئے گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ منعقد کی جاری ہے،سمٹ کا بنیادی مقصد وباں اور قدرتی آفات سے صحت کو محفوظ بنانا ہے،دنیا اور آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانے کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، سمٹ سے غریب اور ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک جامع میکنزم تشکیل دیا جائے گا۔ ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ کانفرنس میں ویکسین اور امداد کی مساوی تقسیم کیلئے حکمت عملی بنائی جائے گی،سمٹ میں صحت کو درپیش خطرات اور محفوظ دنیا کیلئے پلان مرتب کیاجائے گا۔وفاقی وزیرصحت نے کہاکہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ پاکستان کے شعبہ صحت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا،پاکستان صحت کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی وباء کی صورت میں پاکستان کا شمار خطرناک ممالک میں نہیں کیا جائے گا، عالمی کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان کی آواز دنیا میں سنی جائے گی۔
مقبول خبریں
بھارت، فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم”وکھری” نے دھوم مچا دی
نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم''وکھری'' نے دھوم...
میری اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں، رنبیر کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ...
سائرہ بانو نے اے آر رحمان سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے...
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...