مدینہ منورہ (این این آئی)پاکستانی معروف ہدایت کار پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہدایت کار نے مسجد نبوی سے روح پرور ویڈیو شیئر کی ہے۔مذکورہ ویڈیو کے ذریعے انہوں نے اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اس روحانی سفر کو بھی عکس بند کیا ہے۔ویڈیو میں ہدایت کار کو بارگاہ الہیٰ میں کھڑے ہوکر دعا مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ہندو مہذب کو خیر باد کہنے والے پرمیش اڈیوال کی انسٹا اسٹوری سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اپنا نام ‘محمد’ رکھ لیا ہے۔نومسلم محمد کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کے پس منظر میں معروف گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کی گئی قوالی ‘تاجدارِ حرم’ سنائی دے رہی ہے۔سوشل میڈیا پر اسلام قبول کرنے کے اعلان کے بعد ہدایت کار کی پوسٹ پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔نومسلم محمد نے فرحان سعید کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے فلم ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ کے گانے ‘رب رکھا’، عروہ حسین کے ڈیبیو گانے ‘آؤ لے کر چلوں’، فلک شبیر کے گانے ‘یار ملا دے’ سمیت مختلف کمرشل، او ایس ٹی اور میوزک ویڈیوز کی ہدایت کاری کی ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...