اسلام آباد (این این آئی)اردو ادب کے معروف شاعراور افسانہ نگار ابن انشاء کی 46ویں برسی(کل) 11جنوری کو منائی جائے گی فیصل آباد سمیت ۔ملک کے مختلف شہروں کے ادبی حلقوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میںمختلف شخصیات ابن انشاء کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ابن انشائ27جون 1927ء کو بھارت کے صوبہ پنجاب میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام شیر محمد خاں تھا۔ابن انشاء کی پہچان مزاح نگار اور سفر نامہ نگارکی حیثیت سے ہے لیکن وہ ایک منفرد شاعر بھی تھے وہ پاکستان کے متعدد قومی روزناموں میں کالم نگاری بھی کیا کرتے تھے جبکہ انہوں نے ریڈیو پاکستان اوروزارت ثقافت میں بھی کام کیا۔ابن انشاء نے اقوام متحدہ کے مشیر کی حیثیت سے متعدد ممالک کا دورہ کیا۔انہوں نے متعدد سفر نامے بھی تحریر کیے جو کہ بے پناہ مقبول ہوئے ان میں ”چلتے ہو تو چین کو چلیے”، ”ابن بطوطہ کے تعاقب میں”، ”آوارہ گرد کی ڈائری” اور ”دنیا گول ہے” قابل ذکر ہیں۔ابن انشاء کی کتب ”خمار گندم” اور ”اردو کی آخری کتاب” ان کے کالموں پر مشتمل ہے جو کہ بے پناہ مقبول ہوئیں وہ غزل گو شاعر بھی تھے ان کی مقبول عام غزل ”انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو” ابھی تک ریڈیو سے سنائی دیتی ہے۔اردو ادب کے یہ گراں قدر سرمایہ ابن انشاء 11جنوری 1978ء کو علالت کے باعث لندن میں انتقال کر گئے تھے وہ کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...