پاسداران انقلاب کے جہاز سے بیلسٹک میزائل داغنے کاتجربہ

0
157

تہران(این این آئی)ایران نے اپنے فوجی پروگرام کی ترقی کی جانب ایک نئے قدم کے طور پر پہلی بار جنگی جہاز سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے لانچ کا اعلان کیا ہے۔غیرانی ٹیلی ویژن جس نے آپریشن کی تصاویر نشر کیں نے کہا کہ پاسداران انقلاب کے جہاز نے پہلی بار بیلسٹک میزائل داغے جب وہ بحر ہند میں خلیج عمان میں تھا۔پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے کہا کہ ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کو ایک جہاز سے کامیابی کے ساتھ داغا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بحری جہاز سمندروں میں کہیں بھی ہو سکتے ہیں۔ ایسی قوتوں کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے جو ہماری سلامتی کو خطرہ بنانا چاہتی ہیں۔ایرانی ٹیلی ویژن نے وضاحت کی کہ شہید مہدوی کے جہاز سے داغے گئے دو میزائل کم از کم 1,700 کلومیٹر کی رینج رکھتے تھے اور وسطی ایران میں ایک صحرائی مقام پر گرے۔یہ آزمائشی بیلسٹک فائرنگ خلیج عمان کے علاقے سے کی گئی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے باعث خطے میں پھیلی کشیدگی کے ماحول میں یہ ایرانی تجربہ اہم بات ہے۔ایرانی میزائل ہتھیاروں کی مسلسل ترقی نے بہت سے ممالک کے خدشات کو جنم دیا ہے، خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل ایرانی میزائل پروگرام پر مسوش ہیں۔