مسلم لیگ (ن)کا ایک بار پھر پیپلزپارٹی سے کابینہ میں شامل ہونیکی درخواست کرنے کا فیصلہ

0
242

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پاکستان پیپلزپارٹی سے ایک بار پھر شہباز شریف کی زیر قیادت بننے والی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے درخواست کردی۔مسلم لیگ (ن)اتحادیوں کو وفاقی حکومت میں وزارتیں دینے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے گی، کمیٹی اتحادی جماعتوں سے ملکر ن لیگ کی قیادت کو آگاہ کرے گی۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن)جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن سے بھی حکومت میں شامل ہونے کی درخواست کرے گی جب کہ وہ اہم وزارتیں اپنے پاس رکھے گی۔