رفح سے جبری انخلا میں تعاون نہیں کریں گے، اقوام متحدہ

0
168

رفح (این این آئی)اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں رفح کے علاقے کو خالی کرنے کے منصوبے کے بارے میں انفرادی یا مشترکہ طور پر دفتر سے رابطہ نہیں کیا۔ غیرملکی خبررساں ادسارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ دفتر رفح سے فلسطینیوں کی جبری انخلا کی کسی بھی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔دفتر کے ترجمان جینز لایرکے نے رفح کے منصوبوں کے بارے میں کہا کہ اسرائیلی حکام نے کبھی بھی ہمارے ساتھ باضابطہ طور پر بات نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ جبری یا غیر ارادی طور پر انخلا میں حصہ نہیں لیتی۔ اس وقت شہریوں کے انخلا میں سہولت فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔