اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مینڈیٹ رات کے اندھیرے میں چرایا گیا ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں رئوف حسن نے کہا کہ پاکستان کو مزید عدم استحکام کے راستے پر ڈالا جا رہا ہے۔مسلم لیگ (ن)کی زیرِقیادت مخلوط حکومت کے ممکنہ قیام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتیں بنانے کے لیے عوام کے مسترد شدہ مجرموں کے ایک گروپ کو ساتھ ملانے کا فیصلہ ملک کو درپیش سنگین چیلنجز کے حوالے سے ایک محدود نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ صورتحال جمہوری قدروں اور اصولوں کے بالکل خلاف ہے جو قومی مفادات اور عوام کی فلاح و بہبود سے لاتعلقی کی عکاسی کرتی ہے۔رئوف حسن نے کہا کہ پس پردہ قوتوں کو اب رک جانا چاہیے اور اختیارات ان لوگوں کو منتقل کردینے چاہئیں جنہیں عوام نے اپنا لیڈر منتخب کیا ہے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...