ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے قطر میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کو رہا کروانے کی خبروں کی تردید کردی۔2022 میں قطر نے بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور گزشتہ سال اکتوبر میں ان اہلکاروں کو سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے بعد اب قطر نے رواں سال ان بھارتی جاسوسوں کو رہا کردیا۔بھارتی جاسوسوں کی رہائی کے بعد بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما اور راجیہ سبھا کے سابق رکن سبرامنیم سوامی نے دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کی رہائی کروائی ہے۔ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی منیجر پوجا نے اداکار کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اْنہوں نے کہا کہ قطر سے بھارتی بحریہ کے افسران کی رہائی میں شاہ رخ خان کے ملوث ہونے کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔شاہ رخ خان کی مینجر نے کہا کہ اس معاملے میں اداکار نے اپنے ملوث ہونے سے متعلق تمام خبروں کی تردید کی ہے، اْنہوں نے اس معاملے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے۔اداکار کی مینجر نے مزید کہا کہ بھارتی بحریہ کے افسران کی رہائی پر شاہ رخ خان بھی دیگر بھارتیوں کی طرح خوش ہیں اور ان افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت نے رہائی پانے والے 8 سابق اہلکاروں میں سے 7 کے واپس پہنچنے کی تصدیق کی ہے، یہ رہائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت اور قطر نے 78 ارب ڈالر کے مائع قدرتی گیس کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔بھارتی جاسوس فوجی اہلکاروں میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل، برندرہ کمار ورما، سورابھ وشست، کمانڈر امت نگپال، پریندو تواری، سگناکر پکالا، سنجیو گپتا اور ملاح راجیش شامل ہیں۔
مقبول خبریں
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...