لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اسحق ڈار نے کہاہے کہ نواز شریف کی قیادت میں پہلے بھی ملک کی خدمت کی تھی اب بھی بڑھ چڑھ کر ملک کی خدمت کریں گے،پاکستان کی اقتصادی ترقی انکی جماعت کی اولین ترجیح ہے،اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صدر انٹرنیشنل افئیرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز مسلم لیگ (ن )سینیٹر اسحق ڈار سے سینئر نائب صدر اور چیف کوآردینیٹر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کے پندرہ رکنی وفد نے لاہور میں خصوصی ملاقات کی ۔ اس موقع پر سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پہلے بھی ملک کی خدمت کی تھی اب بھی بڑھ چڑھ کر ملک کی خدمت کریں گے،پاکستان کی اقتصادی ترقی انکی جماعت کی اولین ترجیح ہے،اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے۔بیرسٹر امجد ملک نے اسحق ڈار صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میاں محمد نواز شریف ، صدر جماعت میاں شہباز شریف اور صدر اوورسیز سینیٹر اسحق ڈار نے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے منشور میں تارکین وطن کا باب رکھ کے اور بامقصد داد رسی کیلئے سولہ نکاتی پروگرام کا اعلان کرکے ملک سے محبت اور اس کے لئے محنت کرنیوالوں کی خدمت کی ہے، اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کی بلا رب حمایت جاری رکھیں گے۔ صدر انٹرنیشنل افئیرز اور اوورسیز پاکستانیز مسلم لیگ ن اسحق ڈار نے اوورسیز کی تنظیم نو اور کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا ہم اللہ کے فضل سے ہمیشہ اسے مخالفین کے شر سے محفوظ رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا مقصد پہلے بھی خدمت تھا اب بھی ملکی مفاد میں خدمت ہی ہوگا۔ انہوں نے سب شرکاء کو باری باری بات کرنے کا موقع بھی دیا اور انکی گزارشات نوٹ کیں۔ ملاقات کرنیوالوں میں مسلم لیگ (ن )جاپان سے سرپرست اعلی رانا ابرار حسین ، لندن سے لیگل ونگ کے صدر چوہدری عنصر محمود، برطانیہ آزاد کشمیر چیپٹر کے سینئر راہنماء راجہ ساجد حسین، سینئر نائب صدر آزاد کشمیر برطانیہ راجہ اشتیاق احمد، ہیڈ آف تاجر ونگ کویت شمشاد تنولی، کینیڈا سے سوشل میڈیا ایکسپرٹ اسد چوہدری، تھائی لینڈ کے صدر آصف مجید اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن تھائی لینڈ جواد بشیر، مسلم لیگ ن چلی کے چئیرمین شیخ تنویر اور مقامی بزنس مین احتشام الحق نے خصوصی شرکت کی۔ اسحق ڈار نے مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی بھی کی اور ملک کو درپیش اقتصادی چیلنجز سے آگاہ بھی کی۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...